بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان اس وقت شدید دکھ اور کرب میں ہے۔ ملائیکہ کے والد نے بدھ کی صبح مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، ان کی عمر 62 برس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ انھیں اپنے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نرم خو، پیار کرنے والے انسان اور ہمارے بہترین دوست تھے۔ ہمارا خاندان اس نقصان سے گہرے صدمے میں ہے اور ہم اس مشکل وقت میں میڈیا اور خیر خواہوں سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی