مکی آرتھر نے کوچنگ ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا،قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9فروری کو ختم ہو جائے گا اور ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے،ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی