پاکستانی ٹی وی اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا فالوورز کی دوڑ سے خود کو مستثنی قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کی۔ اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ وہ رمضان میں بیمار تھیں اور اسی دوران انہوں نے اپنی شادی کی مکمل خریدوفروخت بھی کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حنا رضوی کا بتانا تھا کہ انہیں سرخ رنگ پسند ہے مگر شادی کے لیے انہوں نے سنہری رنگ چنا، جو اس وقت اچھا لگا انہوں نے ویسا ہی کیا۔ اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شادی پر پہنا گیا ان کا لباس کسی ڈیزائنر کا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اپنا عروسی لباس گھر کے نیچے ہی موجود ایک دکان سے خریدا تھا۔اس پر شو کی میزبان، مدیحہ نقوی نے سوال پوچھا کہ آپ نے شادی کے جوڑے کے لیے کسی ڈیزائنر کے ساتھ اشتراک کیوں نہیں کیا ؟اس پر حنا رضوی نے کہا کہ ڈیزائنرز کی جانب سے شادی کے جوڑے بھی انہیں دیے جاتے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین فالوورز موجود ہوتے ہیں۔حنا رضوی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنے فالوورز نہیں ہیں اور نہ ہی وہ رشوتیں دے کر اپنے فالوورز بڑھانا چاہتی ہیں۔اس پر اداکارہ کے شوہر، امر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ حنا رضوی کی شادی اور دیگر ویڈیوز ٹک ٹاک پر مختلف اکانٹس پر موجود ہیں، انہوں نے دیکھا ہے کہ ان ویڈیوز پر 18 ملین تک ویوز تک آئے ہیں مگر حنا کے اکانٹ پر اتنے فالوورز نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی