اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹے کے کہنے پر انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ دوسرے شوہر جاوید کے ساتھ 16 برس تک شادی رہی، ہماری ایک بیٹی بھی ہے، جب ہماری شادی ختم ہوئی تو بہت مہذب انداز میں ختم ہوئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ دوسری شادی ختم ہونے کے چند سال کے بعد ایک فیملی ایونٹ میں ثمر علی خان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے بلال نے ہماری شادی میں اہم کردار ادا کیا، اس نے مجھے بیٹھا کر بات کی اور کہا کہ آپ بہت مشکلوں سے گزریں ہیں۔ یہ شخص اچھا ہے، ہم بھی اسے پسند کرتے ہیں وہ بھی انٹرسٹڈ لگتا ہے آپ کو شادی کرلینی چاہئے۔انہوں نے اس پر بیٹے سے کہا کہ تمہاری دو بہنیں بھی ہیں، وہ ہمیں بالکل پسند نہیں کرتی ہیں، جس پر اس نے یقین دہانی کروائی کہ انہیں وہ دیکھ لے گا۔عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ ثمر علی کو چائے پر لے کر گئیں اور وہاں شادی کے لیے پرپوز کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی