i کھیل

میری پیدائش بہت منتوں اور مرادوں کے بعد ہوئی تھی، کومل عزیزتازترین

August 20, 2024

معروف ماڈل، اداکارہ و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت وہ پیدا ہوئیں، اس وقت تک ان کے والد کی عمر 50 سال ہو چکی تھی اور ان کی پیدائش بہت منتوں اور مرادوں کے بعد ہوئی تھی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بڑی عمر تک اپنی والدہ کی خدمت کرتے رہے تھے، جب ان کی والدہ انتقال کر گئیں تو ان کے والد نے شادی کی۔کومل عزیز نے بتایا کہ ان کے والد بینک میں ملازمت کرتے تھے اور جب وہ پیدا ہوئیں تو انتہائی کمزور تھیں، اس لیے ان کے والد ہر وقت اس سوچ میں رہتے تھے کہ وہ بیٹی کو کیاں کھلائیں کہ وہ صحت مند ہوں۔کومل عزیز نے بتایا کہ ان کے والد نے زائد العمری میں 45 سال کی عمر میں شادی کی، جس کے بعد اگلے پانچ سال تک انہیں اولاد نہیں ہوئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین منتیں اور مرادیں کرتے رہے، جس کے بعد وہ پیدا ہوئیں اور ان کے بعد ایک اور بہن بھی پیدا ہوئیں۔ان کے مطابق والد دونوں بہنوں سے شدید محبت کرتے تھے، وہ ان کے ساتھ کھیلتے تھے، ان کے والد جیسا پاکستان میں کوئی والد نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی