پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)9کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر بھی قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے نقشِ قدم پر، ٹورنامنٹ کے 14ویں میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا دیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4اوورز کے کوٹے میں 40رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔میچ کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بہترین پرفارمنس کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا دیا اور کہا کہ شروع میں تھوڑا نروس تھا لیکن امی کی طرف دیکھا تو حوصلہ ملا کہ دعائیں تو ساتھ ہیں۔ میری والدہ آج پہلی بار مجھے لائیو کھیلتے ہوئے دیکھنے آئی تھیں، وہ مجھے گرانڈ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی تھیں۔ یہ ان کی دعائیں ہی تھیں کہ میں نے 6وکٹیں لے لیں اور ان کی خواہش پوری ہوگئی۔اس شاندار پرفارمنس کے بعد اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین بولنگ کروانے والے اسپنر بن گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی