i کھیل

میری نہیں اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، فضا علی خبروں پر برہمتازترین

June 25, 2024

اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز، بلاگرز اور ٹی وی چینلز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں۔فضا علی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی شادیوں سے متعلق پھیلنے والی خبروں، ویڈیوز اور تصاویر پر بات کی اور کہا کہ آئے دن ان کی شادی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کام کے سلسلے میں لندن یا نیویارک جاتی ہیں تو یوٹیوبرز، بلاگرز اور یہاں تک کہ بڑے بڑے ٹی وی چینلز بھی ان کی شادی کی خبریں پھیلانا شروع کردیتے ہیں ان کا ایسی جھوٹی افواہوں سے دل دکھتا ہے اور انہیں پریشانی ہوتی ہے۔ فضا علی نے شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانوں والوں کو کرارا جواب دیا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، وہ جب شادی کریں گی تو سب کو بتا دیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی