اداکارہ اشنا شاہ نے بیرون ملک نیم برہنہ لباس پہننے پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں۔ حال ہی میں انہیں گولف لیگ میں اپنے شوہر و گولف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ شرکت کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا تھا جب انہوں نے اس میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔اشنا شاہ نے اس موقع پر سفید شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ ٹانگیں برہنہ نظر آرہی تھیں جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس تنقید کا جواب دینے کے لیے اداکارہ نے ایکس کا رخ کیا اور لکھا کہ وہ ایک لبرل بیک گرائونڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہیں جس نے ایک سفید فام آدمی سے شادی کر لی ہے اسے کوئی پرواہ نہیں کہ اسکی بیوی کیا پہنتی اوڑھتی ہے اور اسے اس سے بھی کوئی غرض نہیں کہ جب وہ بیرون ملک ہو تو اپنی ٹانگیں دکھائے یا نہیں دکھائے۔اداکارہ نے لکھا کہ لیکن ایسی صورتحال میں پاکستانیوں کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کی منافقت سے تنگ آچکی ہوں، براہِ مہربانی آپ آئٹم نمبرز دیکھیں یا پھر غلیظ ویڈیوز تلاش کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی