i کھیل

میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں'جاوید شیختازترین

September 13, 2024

معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میرے بچے شوبز میں اپنا مقام بنا رہے ہیں'شارٹ کٹ پر خود یقین رکھتاہوں اور نہ اس سے کامیابی ملتی ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں' پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں صرف وہی کامیاب ہوتے ہیں جو شارٹ کٹ کی بجائے محنت پر یقین رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی