i کھیل

میلبرن ٹیسٹ،آ سٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو 184 رنز سے شکست،کینگروز نے سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلیتازترین

December 30, 2024

بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز کے بھاری مارجن سے پچھاڑ تے ہوئے سریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی ۔میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخر روز بھارتی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف 2 بلے باز ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے، یشوی جیسوال 84 اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے 474 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 369 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی یوں پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 105 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا سکی تھی اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔ میلبرن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں کوالیفائی کرنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے نتیجے کے بعد آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔بھارت کے پوائنٹس اوسط 55.88 سے کم ہوکر 52.78 پر آ گئی جبکہ آسٹریلیا کی پوائنٹس اوسط58.89 سے بڑھ کر 61.46 ہوگئی۔ بھارت کے پاس ان میلبرن ٹیسٹ کے بعد صرف ایک میچ جب کہ آسٹریلیا کے پاس ابھی 3 میچز باقی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ(ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اتوار کو سینچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا 25-2023 سائیکل کے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس فتح نے اس سائیکل میں 11 گیمز سے پروٹیز کو 88 پوائنٹس تک پہنچا دیا، جس سے ان کے پوائنٹس فیصد (PCT) بڑھ کر آسٹریلیا (58.89) اور بھارت (55.89) سے آگے 66.67 ہو گئے۔اگلے سال 11 سے 15 جون کے درمیان لارڈز میں منعقد ہونے والے فائنل کے لیے جنوبی افریقا نے ٹکٹ بک کروا لیا ہے جب کہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری میلبرن ٹیسٹ میں ہو گا جس میں جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 مہم کا آغاز اس سال فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف 0-2 سے شکست کھانے سے قبل بھارت کے خلاف 1-1 کی ہوم سیریز ڈرا کے ساتھ ہوا۔ٹیمبا باووما کی ٹیم نے اس مہینے کے شروع میں سری لنکا کو 2-0 سے شکست دینے سے پہلے ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش میں لگاتار سیریز جیتیں۔جنوبی افریقا سے سینچورین ٹیسٹ میں شکست 11 میچوں کے اس سائیکل میں پاکستان کی ساتویں شکست تھی جس نے اسے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں بنگلا دیش سے نیچے آٹھویں نمبر پر دھکیل دیا۔پاکستان اور ساتھ افریقا کی ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی