ٹینس کے معروف کھلاڑی اینڈی مرے نے کہا ہے کہ میں راجر فیڈرر کی طرح شاندار رخصتی کا مستحق نہیں ہوں،اینڈی مرے نے کہا کہ وہ ابھی ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن وہ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلم فاتح راجر فیڈرر کی طرح اپنا کیریئر ختم نہیں کریں گے،برطانیہ کے اینڈی مرے نے کہا کہ میں یقینی طور پر ٹینس کورٹ سے الوداع کئے جانے کا مستحق نہیں ہوں، 20گرینڈ سلم کے فاتح فیڈرر کے لیے یہ الوداع انتہائی خاص ہے،اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ راجر اس خصوصی رات کا مستحق تھا اور یہ بہت خاص تھا کہ وہاں موجود تمام لوگ ٹینس کورٹ میں موجود راجر فیڈرر کی طرف اشارہ کر کے اسے خراج تحسین پیش کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی