i کھیل

میں مسلسل درد اور تکلیف میں ہوں، حنا خانتازترین

July 18, 2024

کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے کہا ہے کہ وہ ظاہر نہیں کرتیں لیکن وہ مسلسل درد میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے لڑنے والی حنا خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کیموتھراپی کے بعد، انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔حنا خان کی شوٹنگ کی ویڈیو پر جہاں ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کی ہمت کی داد دی تو وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے بھارتی اداکارہ کو ٹرول بھی کیا۔اب حنا خان نے صارفین کی ٹرولنگ پر ردعمل دینے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں پیغام جاری کیا، اداکارہ نے کہا کہ مسلسل درد میں رہنا، ہاں مسلسل، میرا ہر سیکنڈ درد میں گزرتا ہے لیکن اس کے باوجود، میں مسکرا رہی ہوں۔حنا خان نے مزید کہا کہ اگر میں ظاہر نہیں کرتی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں تکلیف میں نہیں، میں اپنا درد ظاہر نہیں کرتی اور یہی کہتی ہوں کہ میں ٹھیک ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی