i کھیل

میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا،شاہین آفریدیتازترین

March 27, 2024

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا۔ لاہور قلندرز اور پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ثمین رانا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کہا کہ 2022 میں جب کپتان بنایا گیا تو مجھے تب بھی یقین نہیں آیا، شاہد آفریدی نے مجھے کپتانی سے اس لیے منع کیا تھا کہ انہیں میری بالنگ متاثر ہونے کا ڈر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ٹیم ہارے تو سب سوچتے ہیں کہ کپتان نے ہروایا لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے، 11 کی ٹیم پر الزام صرف ایک قیادت کرنے والے شخص پر آتا ہے۔ شاہین نے کہا کہ کپتانی میں ہر صورتحال میں سب کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھنا چاہیے، میں کسی کو ڈنڈے مار کر سیدھا نہیں کر سکتا، ڈنڈا جسم کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ زبان دل میں سوراخ کر سکتی ہے اس کو درست جگہ پر استعمال کرنا چاہیے۔ ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا ہے کہ کھیل کو کھیل سمجھیں، زیادہ سمجھانے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا، کھلاڑی کو بیک کرنا اور اعتماد دینا چاہیے کیونکہ وہ اپنی مہارت اور محنت سے یہاں تک پہنچتا ہے، کرکٹ میں ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی