نامور گلوکار، موسیقار و سیاسی رہنما جواد احمد نے کہا ہے کہ میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، میرے بعد میرے جیسا کوئی بندہ عوام کو نہیں ملے گا۔سیاسی جماعت برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کو ایک انٹرویو دیا ہے۔گلوکار نے اس انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ مشہور بھی ہیں اور انہیں کروڑوں لوگ جانتے ہیں، وہ انقلابی بھی ہیں اور ایک سیاسی جماعت بھی بنا چکے ہیں لہذا اس عوام کے پاکستان وہ حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔جواد احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ کوئی سلیبرٹی سیاسی جماعت نہیں بناتا، میں ایک واحد سلیبرٹی ہوں کہ جس نے سیاسی جماعت بنائی ہے، سیاسی جماعت بنانے کے لیے اپنی عزت بازار میں لانی پڑتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انقلابی جماعت بنائی ہے، سیاسی پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہے، پیسہ لگانا پڑتا ہے اور لوگ آپ کو برا بھلا بھی کہتے ہیں۔جواد احمد نے کہا ہے کہ میرے جیسا بندہ دوبارہ نہیں آئے گا، میں اس ملک کے پاس آخری چانس ہوں، ان کے بقول اس کے بعد ویسے ہی ملک نے ٹوٹ جانا ہے اور اس کے حصے ہو جانے ہیں۔گلوگار جواد احمد کا مزید کہنا ہے کہ اس ملک کو اشرافیہ لوٹ کر کھا جائے گا، جب ملک اس صورتحال پر پہنچے گا تو عمران خان بھی اپنی جائیدادیں بیچ کر بیرونِ ملک فرار ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی