سپر سٹار ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ میں نے اپنی محنت سے اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو بر قرار رکھا ہے او ر ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے۔نادیہ حسین نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی فیشن شوز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہوں جو میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔کسی بھی شعبے میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں، کامیابی کے بعد آپ سے زیادہ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔ نادیہ حسین نے کہا کہ اگر انسان اپنے اندر موجود انجانے خوف کو شکست دے لے تو وہ کامیابیاں کی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی