محمد شاہ اینڈ محمد اسلم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں چکلالہ کلب نے گلیکٹیکو کلب کو 4-5پنلٹی ککس سے ہرا کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔میچ کے مہمانان خصوصی میاں عباس، انٹرنیشنل کھلاڈی سرور ٹیڈی تھے جن کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین راجہ اشتیاق احمد نے دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف کرایا۔ گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ چکلالہ کلب اور گلیکٹیکو کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں چکلالہ کلب نے گلیکٹیکو کلب کو 4-5پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں چکلالہ کلب نے پانچ اور گلیکٹیکو کلب نے چار گول کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی