i کھیل

محمد حفیظ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہیں جداتازترین

February 15, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی طور پر تبدیلی کے بعد بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا کردار ختم ہو گیا،نجی ٹی وی کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کو بورڈ کے اعلی عہدیداروں کے توسط سے یہ پیغام واضع طور پر دے دیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں ان کی خدمات درکار نہیں ہوں گی،دسمبر 2023میں دورہ آسٹریلیا پر 43سال کے محمد حفیظ بطور ڈائریکٹر کرکٹ روانہ ہوئے، البتہ دورہ نیوزی لینڈ ختم ہونے سے قبل ہی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کے بورڈ سے منسلک نہ رہنے سے محمد حفیظ کو خاصا نقصان ہوا،ذکا اشرف کی چیئرمین شپ میں محمد حفیظ نے جس طرح کام کیا، بورڈ کے چند آفیشلز کے لیے یہ طریقہ کار انتہائی تشویش کا سبب تھا، جس کا پہلا عملی نمونہ دورے کے اختتام پر دکھائی دیا، جب قائم مقام چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد محمد حفیظ کو دورے کی تفصیلی میڈیا بریفنگ پر پلیٹ فارم نا دینا تھا، جس کے بعد یہ باتیں سامنے آئیں کہ چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کے ساتھ زیادہ بہتر محسوس نہیں کر رہے۔اس تناظر میں چیئرمین آفس میں موجود نبیلہ اور ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید سے بار بار رابطہ کرنے پر انہیں حوصلہ افزا جواب نہیں مل سکا، اب چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر سے انھیں واضع پیغام موصول ہوا ہے کہ مینجمنٹ انہیں مزید وقت دینے کی خواہش مند نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی