i کھیل

ماریہ بی نے فلسطین کلیکشن کیلئے ترک آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلیتازترین

August 22, 2024

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی اپنی نئی ملبوسات فلسطین کلیکشن کے لیے نوجوان ترک خاتون آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی۔ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام سمیت فیشن ڈیزائنر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوریز میں ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معافی مانگی۔انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے دور میں انہوں نے غلطی سے ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن کاپی کیا، جس پر وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔ماریہ بی نے بتایا کہ انہوں نے ڈیزائن بنانے والی ترکیہ کی نوجوان لڑکی سے رابطہ کرلیا اور ان کا ڈیزائن کاپی کرنے پر ان سے معذرت بھی کی۔ماریہ بی نے بتایا کہ وہ فلسطین کلیکشن کے لیے ترکیہ کی نوجوان آرٹسٹ کے ہمراہ مل کر کام کریں گی اور فلسطینی عوام کے لیے فنڈز جمع کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا پاکستان کے لبرل لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے، وہ ان پر فلسطین کے جھنڈے، ڈیزائن اور فیشن کو کاپی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ان کی جانب سے ترکیہ کی آرٹسٹ سے معافی مانگے جانے اور آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے کے اعلان کے بعد ترکیہ کی آرٹسٹ نے بھی اپنی پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ ماریہ بی کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی