i کھیل

ہمارے معاشرے میں خواتین بھی مردوں پر ظلم کرتی ہیں' شہریار منورتازترین

July 29, 2024

معروف اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں جہاں خواتین مردوں کے ظلم کا شکار ہیں وہیں بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو مردوں پر ظلم کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں اداکار کو گھریلو تشدد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شہریار منور نے کہا کہ شادی کے بعد بیویاں شوہروں کو اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرنے دیتیں، وہ شوہروں سے اکثر اسی انداز میں بات کرتی ہیں کہ اگر نوکری چلی گئی تو کیا ہوا آپ جلدی کوئی دوسرا کام شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ مردوں پر جب بہت ساری ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں اور انہیں اپنے جذبات بیان کرنے کا موقع نہیں ملتا تو ان کی شخصیت میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اداکار نے آخر میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سی خواتین ایسی ہیں جو مردوں پر ایسے ظلم کرتی ہیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی