i کھیل

ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں، عذرا منصورتازترین

July 18, 2024

سینئر اداکارہ عذرا منصور نے کہا ہے کہ ماورا حسین کے لیے شوٹنگ کے دوران پہلی ترجیح نماز ہوتی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران عذرا منصور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں ہمیشہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے ہیں تو یہ اپنے مذہب سے دور ہوں گے جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا۔عذرا منصور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ تمام فنکار ہی مذہبی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے بھی ہیں جو واقعی مذہب کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ماورا حسین اور محب مرزا کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا ہے، یہ دونوں اداکار ہی دین کے بہت قریب ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہمیشہ نماز کے لیے وقت نکالتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں ماورا حسین کو دیکھ کر بہت خوش ہوتی تھی کیونکہ اگر شوٹنگ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا تھا تو وہ پہلے نماز ادا کرتی تھیں اور پھر واپس آکر اپنا سین ریکارڈ کرواتی تھیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم فنکار بھی انسان ہوتے ہیں اور انسان خطا کا پتلا ہے، ہم سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی