i کھیل

مائیکل وان کے آئندہ ورلڈکپ کو لیکربھارت سے متعلق بیان پر پانڈیا کا ردعمل سامنے آگیاتازترین

November 17, 2022

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے ہاردک پانڈیا کا ردعمل سامنے آیا ہے،مائیکل وان نے دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں کہا تھا کہ 'جب 50اوورز کا ورلڈکپ شروع ہوگا تو بھارت کے لوگ بھارت کو ہوم گرائونڈ پر فیورٹ قررا دینگے جو کہ انتہائی فضول ہے ،انگلینڈ ٹیم کسی بھی سوال کے بغیر شکست دینے والی ٹیم ہوگی اور آئندہ چند سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا،سابق انگلش کپتان نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ 'اگر میں بھارتی ٹیم کو دیکھ رہا ہوتا تو میں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے سیکھنے کی تجویز دیتا،اس تنقیدپر ہاردک پانڈیا نے ردعمل دیا اور کہا کہ 'ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،جب ہم اچھا پرفارم نہیں کرتے تو لوگ اپنی رائے دیتے ہیں جس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے،ہاردک پانڈیا کا کہنا تھاکہ 'لوگوں کے مختلف خیالات ہوتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ یہ ایک کھیل ہے جس کے لیے آپ بہتر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ان پر کام جاری ہے، مستقبل میں اسے درست کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی