i کھیل

ماضی کا سوچ کر ہی رو پڑتی ہوں، آمنہ شیختازترین

August 30, 2024

اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے سب سے زیادہ خاص دن پرخوبصورت لفظوں سے بھرپور طویل نوٹ انسٹاگرام کی زینت بنادیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ شیخ نے پوسٹ شیئر کی جس میں انکی ہنستی مسکراتی تصویر کیساتھ طویل نوٹ نے جیسے مداحوں کے دل ہی جیت لیے۔مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ نیلکھا کہ ندگی میں جو کچھ بھی میرے راستے میں آیا، اس کے لیے شکر گزار ہوں۔ جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور میرے جسم میں سنسنی دوڑ جاتی ہے کہ کس طرح بلا شبہ ایک عظیم طاقت نے میرے سب سے تاریک وقتوں میں میرا ساتھ دیا، مجھے وہ قوت دی جس کا مجھے علم بھی نہیں تھا کہ میرے اندر ہے، اور مجھے واضح بصیرت دی جب میرے آس پاس سب کچھ دھندلا اور غیر واضح ہو گیا تھا۔آمنہ شیخ نے اپنے خوبصورت کیپشن کا اختتام کچھ اسطرح کیا کہ،میں اپنے اندر اور اپنے اردگرد دیکھتی ہوں کہ زندگی بہت سادہ ہے، محبت بے پناہ ہے، ایمان مضبوط ہے، عزم قوی ہے، مقصد واضح ہے۔ جن خوفناک حالات میں ہم رہ رہے ہیں، ان سب کا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی