i کھیل

ماں نہیں بن سکتی، سیلینا گومز کا انکشافتازترین

September 10, 2024

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے ارب پتی ہونے کے باوجود بھی مداحوں سے زندگی کی سب سے بڑی کمی کا انکشاف کردیا۔امریکی جریدے کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں 32 سالہ گلوکارہ سلینا گومز نے اگلے چند سالوں میں اپنی فیملی شروع کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی کی ایک تلخ حقیقت بتادی۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انسان خواہ وہ مرد ہو یا عورت اس کے لیے سب سے اہم چیز خاندان ہے، میں بھی چاہتی ہوں کہ میری بھی فیملی ہو مگر میرا فیملی قائم کرنے کا سفر بہت سے لوگوں سے بہت مختلف ہے کیونکہ میڈیکل کنڈیشنز کی وجہ سے میں ماں نہیں بن سکتی۔ سیلینا کا کہنا تھا کہ 2017 میں میرا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا جس کے بعد میرا حاملہ ہوکر بچے کا وزن اٹھانا میری صحت کیلئے مضر ہوگیا ہے۔سلینا کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا تاہم اتنی دولت ہونے کے باوجود بھی بدقسمتی سے میں ماں نہیں بن سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی