معروف اداکارہ حبہ عزیز نے کہا ہے کہ خوبصورتی نہیں اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک انٹرویو میں حبہ عزیز نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ خوبصورتی سے ہٹ کر لوگوں کو ان کا ٹیلنٹ زیادہ پسند آتاہے ورنہ خوبصورت تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن جس میں ٹیلنٹ ہوتا ہے وہی سامنے آتا ہے۔ حبہ عزیز نے بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھی۔ حبہ عزیز نے کہا لوگ ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ حبہ نے کہا اداکاری کی صلاحیت خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے جو لوگوں کو پسند آتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے متعارف کرانے سہرا لیجنڈ اداکار معین اخترمرحوم کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھے اپنے ایک شو میں انٹری دی تھی اور وہاں سے ہی قسمت کی دیوی مجھ پر مہربان ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی