ٹی 20 ورلڈ کپ میں پا ک بھارت میچ کے دوران سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پاکستانی سابق کھلاڑی کامران اکمل کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھی گئی،ہربھجن سنگھ کامران اکمل پر برس پڑے ، جبکہ انہیں لعنت بھی دے دی ہے جبکہ کامر ان اکمل نے اپنے بیان پرمعافی مانگ لی ۔پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر نجی ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کیا گیا تھا جس پر کامران اکمل کی جانب سے جواب دیا گیا۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ آخری اوور ہرشدیپ نے کرانا ہے، ویسے اس کا ردھم نہیں لگ رہا ہے، اور پاجی 12 بج گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی کامران اکمل ہنس دیے۔جبکہ کامران کی جانب سے 12 بج گئے کو دوبارہ دہرایا گیا، ساتھ ہی ایک اور مہمان کی جانب سے کہا گیا کہ کسی سکھ کو اوور نہیں دینا چاہیے۔ بھارتی سابق بالر ہربھجن سنگھ کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی انہیں لعنت بھی دی گئی ہے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ لکھ دی لعنت تیرے کامران اکمل۔ تمہیں کچھ بھی بولنے سے پہلے سکھوں کی تاریخ کا علم ہونا چاہیے۔ہربھجن کا دعوی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم سکھوں نے تمہاری مائو ں بہنوں کو بچایا جب انہیں اغوا کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی ہربھجن کا کہنا تھا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے۔ جبکہ ہربھجن سنگھ کے ردعمل کے بعد کامران اکمل نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیان پر شدید رنج ہے، میں پوری سکھ برادری اور ہربھجن سنگھ سے معافی مانگتا ہوں۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے الفاظ غلط اور نامناسب تھے، میں سکھ برادری کی دل سے عزت کرتا ہوں اور انہیں دکھ پہچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی