i کھیل

لیسٹرسٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں انگلش پریمیئر لیگ میں آج مد مقابل ہونگیتازترین

August 19, 2024

انگلش پریمیئر لیگ کے 33ویں سیزن میں آج لیسٹرسٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں کنگ پاور سٹیڈیم، لیسٹر کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی،یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہوگاجس کے شیڈول کا اعلان 18جون کو کیا گیا تھا،مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی،یہ ٹیم گزشتہ ایڈیشن کو جیتنے کے بعد انگلش ٹاپ فلائٹ کی تاریخ میں مسلسل چار مرتبہ جیتنے والی پہلی مردوں کی فٹ بال ٹیم بن گئی تھی،20ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی،گزشتہ سیزن کی ٹاپ 17ٹیمیں اور چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں ترقی پانیوالی تین ٹیمیں لیسٹر سٹی، ایپسوچ ٹائون اور ساتھمپٹن ہیں جو لیگ میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔لیسٹر سٹی اور ساتھمپٹن کی ایک سال کی غیر حاضری کے بعد لیگ میں واپسی ہوئی جبکہ ایپسوچ ٹائون 22سال کی غیر حاضری کے بعد لیگ میں داخل ہوسکی ، تینوں ٹیموں کو لوٹن ٹان، برنلے اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی جگہ لیگ میں شامل کیا گیا ہے ۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ،برائٹن،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی