پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار لہری کی 12 ویں برسی (کل)13ستمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اداکار لہری کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز پچاس کی دہائی میں کیا یہ بلیک اینڈ وائٹ فلموں کا دور تھا ۔لہری برصغیر کی فلمی دنیا کے ایک منفرد اداکار تھے ان کے برجستہ جملے ان کے مزاح کی خاص بات تھے لہری نے تیس برس تک فلمی دنیا پر راج کیا انہوں نے کم و بیش 220سے زائد فلموں میں مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں چند فلمیں پنجابی جبکہ باقی تمام تر اردو میں تھیں۔لہری فلم انڈسٹری کے وہ واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیںمنفرد اداکاری پر 12مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔لہری وہ واحداداکار تھے جنہوں نے مزاح کی دنیا میں نئی جہت متعارف کروائی۔لہری کا 13ستمبر 2012 کو طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی