پیرس اولمپکس 2024ختم ہونے کے ساتھ ہی لاس اینجلس اولمپکس 2028کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا،امریکا میں شیڈول ان گیمز میں 5نئے کھیل فلیگ فٹبال، بیس بال، کرکٹ، لیکروس اور سکواش شامل ہوں گے،لاس اینجلس قبل ازیں 2مرتبہ 1932اور 1984میں اولمپک مقابلوں کی میزبانی کرچکا ہے، کاروں کے اژدھام کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور شہر میں اولمپک مقابلوں کے مقامات کو منفرد حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھیلوں کے کسی بھی مقام پرجانے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جائے گی،اس کے لیے سرمایہ کاری کے ساتھ دیگر امریکی شہروں اور ریاستوں سے 3ہزار کے قریب بسیں مستعار لی جائیں گی، 14جولائی 2028کو افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، گیمز 30جولائی تک جاری رہیں گیں بعدازاں پیرا اولمپک گیمز 15سے 27اگست تک ہوں گی،مقابلے دیگر شہروں میں بھی ہونے ہیں، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اولمپک ویلیج قائم ہو گا، ایل اے میموریل کولیزیم اولمپک کی تین افتتاحی تقریبات اور ایتھلیٹکس مقابلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا سٹیڈیم بن جائے گا،لاس اینجلس ایرینا جمناسٹک، ایکسپوزیشن پارک غوطہ خوری کی میزبانی کرے گا، ساحلی پٹی پر واٹر فرنٹ میراتھن، تیراکی، ٹرائیتھلون اورکشتی کے مقابلے ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی