لائیو پرفارمنس کے دوران کرنٹ لگنے سے متاثر ہونے والے برازیلی گلوکار آئرس ساسا جان کی بازی ہارگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ گلوکار نے اسٹیج پر رکھے گیلے پنکھے کو ہاتھ لگایا جس سے اسے زوردار کرنٹ کا جھٹکا لگا تھا، حادثہ 13 جولائی کو لائیو پرفارمنس کے دوران پیش آیا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق اسٹیج پر گیلا پنکھا موجود ہونے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، عینی شاہدین کے بیانات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور رپورٹس کا بھی مشاہدہ کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی 11 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی