i کھیل

لابنگ کر رہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدیتازترین

April 02, 2024

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ لابنگ کر رہا ہوتا تو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا۔ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین آفریدی کو قیادت سونپ دیں؟ میں محمد رضوان کے بارے میں 4،5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے میرے بارے میں جو کہنا ہے کہتا رہے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی