بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے چہرے کے نقوش میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوئے مداحوں نے کھل کر تعریف بھی کردی۔حال ہی میں کترینہ کیف نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں وہ اپنے بیوٹی برینڈ کے بیوٹی کی نئی لپ اسٹک رینج کی لانچ کا اعلان کرتے ہوئے اسے پروموٹ کرتی نظر آئیں۔ویڈیو میں اداکارہ کتھئی کوٹ پہنی نظر آئیں جبکہ سیاہ گھنگریالی زلفیں اور آنکھوں میں لگائے گئے اولِو شیڈ والے لینس انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھے۔اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کترینہ کیف کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد اس بات سے متفق نظر آئی کہ کترینہ کیف کے نین نقش میں آنے والی نئی تبدیلی کیا ہے یہ تو معلوم نہیں چل رہا لیکن وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ کترینہ کیف اپنی جوانی کی طرح خوبصورت دکھ رہی ہیں، شاید انہوں نے بوٹوکس یا فلرز کو صحیح کروایا ہے یا ممکن ہے کہ کچھ اور کروایا ہو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بالآخر کترینہ کیف پہلے کی طرح نظر آنے لگیں، شاید انہوں نے فلرز نکلوادیے ہیں۔ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ کترینہ کے چہرے پر جو بھی تبدیلی آئی ہے، لیکن وہ اب پہلے سے کئی درجے بہتر دکھ رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی