عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل یو آر کرسٹیانو کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے۔انہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 18ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے 2عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا گولڈن پلے بٹن حاصل کرنے کے بعد پرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔انہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی