ہدایت کار کرن جوہر کا پروڈکشن ہائوس دھرما پروڈکشن ہندوستان کے سب سے بڑے پروڈکشن ہائوسز میں سے ایک ہے لیکن اب اس کے سربراہ کرن جوہر کمپنی میں اسٹریٹجک تبدیلی لانے پر غور کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر دھرما پروڈکشن کے زیادہ تر حصص فروخت کرنے جارہے ہیں۔اس منصوبے کے تحت ان کی ٹیم سرمایہ کاری کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان کی کچھ بڑے کارپوریشنز اور کاروباری شخصیات سے رابطہ کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے ممکنہ سرمایہ کار ممبئی، کولکتہ اور احمد آباد کے اعلی کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہیں تاہم ابھی تک کسی کا نام واضح نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی