i کھیل

کرکٹر صائم ایوب علاج کیلیء لندن پہنچ گئےتازترین

January 08, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کیلئے لندن پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر صائم ایوب کو لندن کے ٹاپ سپیشلسٹ سے علاج کیلئے لندن بھجوایا گیا۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے کرکٹر کا لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل کرکٹر صائم ایوب علاج کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی