پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان سے ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کیا گیا تو شاہین اسے گول کر گئے کہا اس حوالے سے وہ کچھ نہیں جانتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی