i کھیل

کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے ،جے شاہتازترین

December 02, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی)کے نئے چیئرمین جے شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے ،گراس روٹس سے لے کر بڑے ایونٹس تک کرکٹ کو مزید لوگوں تک پہنچانے کا عزم ہے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ گراس روٹس سے لے کر بڑے ایونٹس تک کرکٹ کو مزید لوگوں تک پہنچانے کا عزم ہے۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو کھیل کا سب سے اعلی مقام برقرار رکھنا ترجیح ہے اور ویمنز کرکٹ ہماری ترقیاتی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رکن ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر جے شاہ نے آئی سی سی چیف کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ جے شاہ نے تین سال کے لیے پہلی ٹرم کی شروعات کردی ، آئی سی سی نے جے شاہ کی مدت ملازمت شروع ہونے کی تصدیق کردی، وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب بھی ہوسکتے ہیں۔ سابق چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی