i کھیل

کرکٹ بورڈ کے کئی شعبے ختم، چھوٹی انتظامیہ لانے کی تجویزتازترین

March 16, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی دبئی میں آئی سی سی میٹنگ سے واپسی اور پیر کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے بعد بورڈ میں ری اسٹرکچرنگ کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔ چیئرمین پروفیشنل لوگوں پر مشتمل اپنی مضبوط لیکن چھوٹی انتظامی ٹیم لانا چاہتے ہیں اور کئی شعبوں کو ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی کے ساتھ ان کی ملاقات میں غیر ضروری اخراجات میں کمی اور تنخواہوں کے حجم پر بات کی گئی، نجم سیٹھی اور ذکا اشرف دور میں بورڈ میں آنے والے اکثر افسران اورنچلے درجے کیملازمین کو اپنے عہدے بچانا مشکل ہوں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کی مشاورت سے انہوں نے گزشتہ دنوں فنانس، ایچ آر ڈپارٹمنٹس سے تفصیلی بریفنگ لی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اگلے چند سالوں میں کون کون سی انٹر نیشنل سیریز کھیلنا ہیں، اس بارے میں ڈائریکٹر انٹر نیشنل عثمان واہلہ سے بریفنگ لی گئی ہے۔ گزشتہ 2سالوں سے بڑے پیمانے پر تقرریاں کی گئیں اور ماضی کے سربراہوں نے اپنے من پسند لوگوں کا تقرر کیا انہیں بھی گھر بھیجا جائے گا،کچھ شعبوں میں اوور اسٹافنگ کے باوجود آوٹ سورس کی خدمات حاصل کی گئیں اس کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔محسن نقوی اپنی انتظامی ٹیم لاکر پی سی بی کو بہتر انداز میں چلانا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں عید سے پہلے تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی