دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی طرح کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال بھی ورلڈ کپ 2023کیلئے پاک بھارت کے منتظر ہیں ،بنگال کرکٹ کے صدر سنہیاسس گنگولی نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے بڑھ کر کوئی اور دلچسپ چیز نہیں ہوسکتا، ایڈن گارڈنز کولکتہ میں پاک بھارت میچ ہوگا تو یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہوگا،صدر بنگال کرکٹ نے بتایا کہ ہم اس کے لیے تیار ہیں آئی سی سی کی ٹیم جائزہ لینے کے لیے آرہی ہے، ابھی کام ہو رہے ہیں،پولیس حکام سے بات ہوئی ہے، وہ ہر مرتبہ سیکورٹی دینے کے لیے تیار ہیں،صدر بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم بہت پراعتماد ہیں، ایڈن گارڈنز کولکتہ نے سیمی فائنل سمیت 5 میچز کی میزبانی کرنا ہے،واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023میں پاکستان اگر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو پاکستان کولکتہ میں کھیلے گا،دوسرے سیمی فائنل کا وینیو ممبئی ہے جہاں کسی صورت پاکستان کا میچ نہیں ہے،سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوا تو یہ ایڈن گارڈنز میں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی