کراچی کے علاقے صدر میں نجی ہوٹل کی لفٹ گرجانے کے واقعے میں سندھ گیمز میں شرکت کیلئے آنے والے 2ایتھلیٹس سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے،حکام کا کہنا ہے کہ لفٹ گرنے کا حادثہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے داخلے کی وجہ سے پیش آیا،نگران صوبائی وزیر کھیل جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے،انہوں نے بتایا کہ 3افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 8سے 9افراد کا سوار ہونا حادثے کا باعث بنا، ہوٹل انتظامیہ نے لفٹ کی گنجائش سے متعلق آگاہ بھی کیا تھا،حکام کے مطابق لفٹ گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میرپورخاص سے سندھ گیمزمیں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جن میں ویٹ لفٹنگ کے 2ایتھلیٹ اور ایک سیکرٹری شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی