i کھیل

کراچی وویمنز باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز بدھ کو ہونگےتازترین

December 16, 2024

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلے کراچی ٹیم کے ٹرالز کل (بدھ ) کو ہونگے۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ اینڈ سکروٹنی کمیٹی کے چیرمین اشفاق احمد کے مطابق 26دسمبر سے 30دسمبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ میں ملک کی آٹھ بہترین ٹیمیں ایکشن میں دکھای دیں گی۔ اشفاق احمد نے بتایا کہ 18دسمبر کو ٹرالز کے بعد کراچی وویمنز باسکٹ بال ٹیم کو حتمی شکل دی جائے گی جو ایونٹ میں شرکت کے لیے 24 دسمبرکو لاہور روانہ ہوگی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی