پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 27 برس بعد ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق شان مسعود نے جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کی فالو آن اننگ میں 145 رنز کی باری کھیلتے ہوئے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کاریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل سابق پاکستانی آل رانڈر اظہر محمود نے 1998 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 136 رنز بنائے تھے۔اس کے علاوہ شان مسعود جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ۔ واضح رہے جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹائون ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی