پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں کہا چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو بااختیاربنانا اچھی چیز ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانیکا فیصلہ جو پہلے کیا گیا تھایا تووہ غلط تھا یا جو اب ہوگا وہ غلط ہوگا۔ ملیر ابراہیم حیدری بلوچ مجاہد فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پر شاہد خان آفریدی کہا کہنا تھا محمد عامر اورعماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ ٹھیک ہے،دونوں کو اپنی فٹنس دیکھانی پڑے گی اور ڈومیسٹک کا حصہ بننا پڑے گا،عماد وسیم اور عامر سینئرتجربہ کار کھلاڑی ہیں نوجوانوں کو سیکھنے کو ملے گا۔ ان کامزیدکہنا تھا سلیکشن کمیٹی کاسربراہ ضرور ہونا چاہیے تھا۔سربراہ نہ ہونے سے فیصلہ کرنے میں مشکل ہوگی۔اس موقع پر پی پی رہنماعبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملیرکو تاریخی پراجیکٹس دیئے ہیں،ملیر ضلع میں چھ عالمی سطح کے کرکٹ اور فٹبال گراونڈزموجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی