بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کپور خاندان کی خواتین پر شادی کے بعد کام پر پابندی سے متعلق باتوں پر لب کشائی کردی۔ ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کرشمہ نے اپنے خاندان کے بارے میں ایک مشہور دعوے پر بات کی جس میں کہا گیا کہ کپور خاندان کی خواتین شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں۔کرشمہ کپور نے میڈیا رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب باتیں ہیں کہ جب میری والدہ اور نیتو آنٹی کی شادی ہوئی، تو یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں اور بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے کیریئر پہلے ہی بہت اچھے تھے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہشمی انکل اور ششی انکل کی بیویوں، گیتا بالی جی اور جینیفر آنٹی نے شادی کے بعد بھی کام کیا اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ کپور خاندان میں شادی کے بعد خواتین کام نہیں کر سکتیں یا کپور خاندان کی لڑکیاں کام نہیں کر سکتیں، ایسی کوئی بات نہیں تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی