i کھیل

کپل دیو کا چیمپئینز ٹرافی پر رائے دینے سے گریزتازترین

November 19, 2024

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر کپل دیو نے چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے انکار پر جواب دینے گریز کیا ۔ بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے سابق کپتان کپل دیو سے سوال کیا تو انہوں نے دامن چھڑاتے ہوئے بال حکومت کے کورٹ میں ڈال دی، انکا کہنا تھا کہ ہمارے جیسے لوگوں کو اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہیے، میں ملک یا حکومت سے بڑا نہیں جو موقف دے سکوں'۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 اگلے برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارت ہمیشہ کی طرح ٹیم کی سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پاکستان آکر کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ آئی سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پر ٹورنامنٹ کروانے پر زور دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی