پاکستان کرکٹ ٹیم کے برطرف سلیکٹر وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنا تفصیلی موقف جاری کردیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر جاری بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں نے ٹیم کے لیے مخلص ہو کر کام کیا اور اپنا 100فیصد دیا، سلیکشن کمیٹی کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی،وہاب ریاض نے لکھا کہ سلیکشن کمیٹی میں سب کے ووٹ کا ایک جتنا وزن ہے، قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے سات رکنی پینل کے حصے کے طور پر باہمی تعاون کے ساتھ فیصلے کیے گئے،وہاب ریاض نے کہا ہم نے بطور ٹیم فیصلے کیے، مجھے اپنے کردار پر فخر ہے، میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی ہے۔ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے لیے کامیابی کے سوا کچھ نہیں چاہتا ہوں،انکا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ٹیم کوچز کے پلان میں آگے بڑھے گی، گیری کرسٹن کے ساتھ کام کر کے بھی اچھا لگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی