پاکستان قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کرائسٹ چرچ پہنچ گئی۔قومی اسکواڈ نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج(جمعہ کو) مقامی وقت کے مطابق 1 بجے کھلاڑی پریکٹس کرینگے ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ نے سیریز کے لیے ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی کی فائنلسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے، آل راونڈر مائیکل بریسویل ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی