پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک بار پھر بابر اعظم کے سپرد کرنے کی خبریں سرگرم ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ملی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا۔ قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوں پر بات کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان کی افواہیں بڑھ گئی ہیں، محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی