پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کی چھوٹی بہن انتقال کر گئیں۔اس حوالے سے ایک بیان میں محمد عباس نے کہا کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی جنہیں گوجرانوالہ کے اسپتال میں لے جایا گیا لیکن وہاں ان کا انتقال ہوگیا۔محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاں میں یاد رکھیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی