قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے بین الصوبای رابطہ آج( منگل کو) پاکستان سپورٹس بورڈ کا دورہ کرے گی۔ ثنا اللہ مستی خیل کی سربراہی میں قامہ کمیٹی کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ پی ایس بی کے امور پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو بھی طلب کیا گیا ہے جس میں فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی