بھارت کے ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا،سچن ٹنڈولکر کے ریٹائر ہونے کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ عظیم بیٹر کے ریکارڈ شاید کوئی توڑ نہ پائے لیکن بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ 11،10سالوں میں جس طرح کارکردگی دکھائی تو امید یہی جارہی تھی کہ صرف کوہلی ہی ٹنڈولکر کے ریکارڈز توڑ سکتے ہیں، ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں بھارت میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں،ویرات کوہلی نے یہ اعزاز بھارت کا دورہ کرنے آئی سری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار 166رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا،کوہلی بھارت میں ریکارڈ 21سنچریاں اسکور کرچکے ہیں، ٹنڈولکر نے 20سنچریاں بنائی تھیں،واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سیزیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس ہیں جنہوں نے اپنے طویل کیریئر میں 49سنچریاں اسکور کیں، اس فہرست میں کوہلی کا دوسرا نمبر ہے، ان کی سنچریوں کی تعداد 46ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی